رابطہ اور مقامی گروپس

کیا آپ کے پاس کوئی سوال ہے؟ کیا آپ کو مفید نکات یا مشورہ درکار ہے، یا سائن اپ کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے؟

ہمیں naturvern@naturvernforbundet.dev06.dekodes.no پر ای میل بھیجیں یا ہمیں 23109610 (مینو میں 3 منتخب کریں) پر کال کریں۔ ہم نارویجین اور انگریزی بولتے ہیں۔


ہمارے پاس پورے ملک میں مقامی گروپس ہیں۔ علاقہ میں رہنے والے لوگ مقامی قدرتی منظر کی حفاظت کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ آپ کے قریب میں سفر، اجتماعات اور لیکچر کا اہتمام کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ ہائیکنگ کرنے والے دوست کی تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرسکے؟ ان میں شامل ہونے کے لیے، آپ اپنے کاؤنٹی گروپ یا مقامی گروپ کو یہاں پر تلاش کرسکتے ہیں، اور ان سے رابطہ کرسکتے ہیں: https://naturvernforbundet.dev06.dekodes.no/fylkeslag/. زیادہ تر لوگ نارویجین اور انگریزی بولتے ہیں، لیکن کچھ مقامی گروپوں میں ایسے ممبران بھی موجود ہیں جو دوسری زبانیں بولتے ہیں۔
اگر آپ کی دلچسپی اس موضوع کے علاوہ کسی مخصوص موضوع میں ہے جس پر مقامی گروپ کام کررہا ہے، تو آپ اس صفحہ کے اوپر موجود ای میل پتہ یا فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے
Oslo آفس میں کام کرنے والے عملہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ فی الحال Naturvernforbundet میں کیا ہورہا ہے؟ ہمیں فیس بُک پر فالو کریں!