Naturvernforbundet شہر میں فطرت کے مناظر سے متعلق مشورے (Oslo)

خواہ آپ شہر میں رہتے ہوں، آپ اب بھی فطرت کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جنگلات میں، سمندر کے ذریعے، یا جھیل کے ذریعے دن میں باہر جانے کے لیے متعدد امکانات موجود ہیں۔ یہ پورے خاندان کے لیے پوری طرح مفت اور تفریحی ہے! نارویجین ٹورسٹ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ، www.ut.no پر متعدد…

اپنے کچرے کو گھر لے کر جائیں!

قدرتی منظر میں باہر جانے پر لطف اندوز ہونا اہم بات ہے، لیکن پلاسٹک کی تمام پیکیجنگ اور کچرے کو سفر ختم ہونے پر واپس لانا بھی مساوی طور پر اہم ہے۔ پلاسٹک کا قدرت سے تعلق نہیں ہے۔ اس لیے پلاسٹک اور کچرے کو واپس گھر لانے کے لیے ہمیشہ ایک اضافی تھیلا ساتھ لائیں۔ اگر آپ کو باہر زیادہ پلاسٹک نظر آئے، تو اسے اٹھا لیں۔ اگر آپ کسی اور کے بعد اٹھا رہے ہیں تو ہمیشہ دستانے پہننا یاد رکھیں، اور ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو دھونا یاد رکھیں۔

OSLO

Dronningberget / Hengsåsen

Bygdøy پر فطرت محفوظہ کا لطف اٹھائیں! Jernbanetorget سے Dronningberget، نایاب پودوں اور فنگی، اور Hengsåsen کے دلکش جنگلات کے ساتھ بس کی ایک مختصر سواری ہے۔ جنگلات کے بارے میں ایک ساتھ جاننے کے لیے پورے خاندان کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔ اس سے تھوڑا آگے Paradisbukta ہے، جو تیراکی کے لیے بالکل موزوں ہے!

Bygdøy کو روایتی میوزیم اور وائکنگ شپ میوزیم کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن Bygdøy دو خوبصورت قدرتی محفوظے کو بھی چھپائے ہوئے ہے – ایسے قدرتی علاقے جو حکومت کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں۔ یہ بہت سے نایاب پودے اور فنگی کے ساتھ Dronningberget، اور چھتے یعنی فنگی کے ساتھ Hengsåsen ہیں۔ یہ ہفتہ واری چہل قدمی کے لیے بہترین جگہ ہے، یا آپ بچوں کے ساتھ جنگلوں میں گھوم سکتے ہیں۔

Karenslyst allé جانے کے لیے بس 30 لیں، اور Dronning Blancas vei ہوتے ہوئے Bygdøy کی جانب چہل قدمی کریں۔ Wedels vei میں چوراہے پر، جنگل میں جانے والے راستے کے ساتھ، دائیں جانب چلیں۔ اب آپ قدرتی محفوظہ میں داخل ہورہے ہیں! محفوظہ کے اندر کے راستے اور سڑکوں کی پیروی کریں، مثال کے طور پر دائيں جانب Seterhytta تک۔

پھر آپ مخالف سمت میں محفوظہ سے باہر نکل سکتے ہیں، اور Bygdøyveien شمال اور اس کے آس پاس بائيں طرف Hengsengveien کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں۔ یہاں سے Hengsåsen کے قدرتی محفوظہ کی جانب جانے کے لیے دائيں طرف ایک راستہ ہے۔ یہاں آپ جنوب کی طرف راستے کی پیروی کرسکتے ہیں، اور Paradisbukta اور Huk ہوتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ Huk سے، بس واپس شہر کی طرف آتی ہے۔ پوری چہل قدمی لگ بھگ 5 کلومیٹر کی ہے۔

اس سے بھی آسان طریقے سے دن میں باہر جانے کے لیے، بس 30 لیں اور سیدھے Huk جائيں، اور یہاں کے سمندری ساحلوں اور جنگلات کا مزہ لیں۔

 

Ekeberg

Ekeberg کے جنگلوں میں امن کا لمحہ تلاش کریں! Ekeberg پارک اوسلو سٹی سینٹر کے پاس ہے اور یہاں پر جنگلات، انتہائی دلچسپ مناظر اور فن کی تنصیات ہیں، جو کہ بالکل مفت ہیں۔ اوسلو کے قدرتی محفوظے میں سے ایک کے بالکل قریب ہے، اور اس میں متعدد بہترین پلے گراؤنڈز ہیں۔

Ekeberg، یا Ekebergparken، خوبصورت جنگلات، شہر کے بہترین مناظر، اور فن کی تنصیبات کے ساتھ مشہور پارک ہے۔ یہ سٹی سینٹر سے بس ٹرام یا بس کی مختصر سفر پر واقع ہے۔ پارک کے نزدیک Ekebergskråningen کا قدرتی محفوظہ ہے، جس میں نایاب پودے کی نسلیں اور منفرد جیولوجی یعنی علم ارض ہے۔ Ekebergsletta میں، فٹ بال اور دوسرے کھیل کھیلنے کے لیے بہترین کھیل کے میدان اور بہت سی جگہیں ہیں۔

قدرتی محفوظہ اور Ekebergparken کے ذریعہ بہترین چہل قدمی کی جاسکتی ہے۔ Sportsplassen کے لیے 18 یا 19 ٹرام لیں۔ سڑک پارک کریں اور Kongsveien کنڈرگارٹن کے پیچھے نیچے کی جانب جائیں، اور سٹی سینٹر کی جانب، دائيں جانب راستے پر چلتے رہیں۔ قدرتی محفوظہ کی جانب متعدد راستے ہیں، Sjømannskolen (ایک بڑی مربع عمارت) تک پہنچنے کے لیے ان میں سے کسی ایک پر چلتے رہیں۔ یہاں سے آپ Kongsveien کو پار کرکے Ekebergparken میں داخل ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہاں آپ ایکبرگ ریستوران سے Kjærlighetsstien (دی لوو پاتھ) کے پیچھے چل سکتے ہیں اور نیچے Gamlebyen اور شہر کی جانب اس پر چلتے رہیں۔ چہل قدمی کل 3 کلومیٹر کی ہے۔

 

Stovner

کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ اوسلو کی قدرتی چیزوں کو دیکھنا چاہتےہیں؟ Stovner جائیں! یہاں سے آپ اسٹوونر ٹاور کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، آپ پرانے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے ٹرونڈہیم (Trondheim) کی جانب چہل قدمی کرسکتے ہیں، یا آپ جنگل کی پناہ گاہوں میں سے ایک میں دوپہر کا کھانا کھاسکتے ہیں۔

اسٹوونر ٹاور منفرد ڈیزائن اور خوبصورت مناظر کے ساتھ ناروے کا سب سے لمبا ٹاور ہے۔ سیاحوں کی دلچسپی والے اس مقام پر جانے کی پرزور سفارش کی جاتی ہے! http://stovnertarnet.no/home پر مزید معلومات ملاحظہ کریں۔

اس کے بعد آپ اسٹوونر کے آس پاس کے علاقے میں جا سکتے ہیں۔ خاندان کے ساتھ دن میں باہر نکلنے یا زیادہ پرجوش چہل قدمی کے لیے مشرقی جنگل بہتر ہے۔ ٹاور سے مشرق کی جانب، عمارتوں کے پیچھے چہل قدمی کریں، اور جنگل کی جانب وسیع پتھریلا راستہ تلاش کریں۔ یہاں راستوں کے ساتھ متعدد نشانات ہیں، اس لیے آپ گم نہیں ہوسکتے۔

اس علاقے میں سب سے مشہور راستہ ہزاروں سال پرانا اولڈٹڈس وین (Oldtidsveien)، یا سینٹ اولاؤ (St. Olav’s) راستہ ہے، جو اوسلو سے ٹرونڈہیم جانے والا پرانا زیارتی راستہ ہے۔ یہ اسٹوونر کے جنگل سے ہوتے ہوئے نکلتا ہے، جس میں گھنٹی ٹاورز جیسی متعدد پرانی اشیاء موجود ہیں۔ راستہ اسٹوونر ٹاور سے لگ بھگ 500 میٹر سے شروع ہوتا ہے۔ عمارت کے پیچھے والے پتھریلے راستے کی پیروی کریں، اور لگ بھگ 100 میٹر کے بعد بائيں جانب مڑیں۔ لگ بھگ 200 میٹر کے بعد، دائیں جانب زیارتی راستے کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔

مثال کے طور پر آپ Lahaugmoen کے جانب والے راستے پر چل سکتے ہیں، اور پھر روایتی Trondhiemske Kongevei (ایک اور پرانا راستہ) پر واپس اسٹوونر کی جانب آسکتے ہیں، یا آپ زیارتی راستے سے Hellerud کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں جہاں 380 بس واپس اوسلو جاتی ہے۔

ہلکے پتھریلے راستے کے ساتھ شمال کی جانب چہل قدمی کا ایک اور اختیار ہے، جو کہ خوبصورت جنگل سے ہو کر گزرتا ہے۔ لگ بھگ آدھے گھنٹے کے بعد آپ Tokerudtjern کی جھلک دیکھ سکتے ہیں، جو کہ پودوں اور جنگلی حیات کے لیے ایک اہم تالاب ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے اسے باڑ سے گھیر دیا گيا ہے، لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ پرندے یا خطرنات پودے کی نسلیں دکھائی دے جو یہاں موجود ہیں۔ Tokerudtjern سے ویسٹلی میٹرو اسٹیشن، یا Tokerudbekken پر بس اسٹاپ مختصر پیدل راستے پر ہے۔

 

اس علاقے میں بہت ساری دوسری سرگرمیاں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، جنگل میں دو چھوٹی پناہ گاہیں ہیں، جیسے لکڑی سے بنے چھوٹے گھر جو ایک طرف کھلے ہوتے ہیں۔ یہاں سے زبردست مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور خاندان کے ساتھ جنگلات دیکھنے کے لیے بالکل درست جگہ ہے۔ آپ Google پر اس کا بالکل درست مقام تلاش کرسکتے ہیں( «gapahuken Gubbero» یا «gapahuken Kjerringfred»تلاش کریں)۔

 

Røverkollen/Lillomarka

Romsås میں Røverkollen کے قدرتی محفوظہ کا لطف اٹھائیں! یہ علاقہ یہاں پر پودوں اور جانروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہے۔ پہاڑ کی چوٹی سے بہترین مناظر نظر آتے ہیں، اور پیک شدہ لنچ کے ساتھ تفریح کے لیے بہت سی پیاری جگہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ کو ہرن، یا خوبصورت آرچڈس دکھائی دیں جو یہاں نمو پاتے ہیں؟

Røverkollen دیکھنے والے ٹاور اور دلفریب پرانے جنگل کے ساتھ، کانسی کے زمانے کے آرچڈس اور پتھریلی قبروں کے ساتھ ایک قدرتی محفوظہ (ایک تحفظ شدہ علاقہ) ہے۔ جون 2019 میں، قدرتی وسائل کے تحفظ کے حامیوں کی طویل جدوجہد کے بعد محفوظہ میں توسیع کی گئی تھی، اور اب یہ درخت کو کاٹنے اور استحصال سے تحفظ یافتہ ہے۔

Romsås سے میٹرو اور Røverkollen سے 63 بس لیں (یا Romsås سے 1.5 کلومیٹر پیدل چلیں)۔ Sverre Iversens vei کی شمال کی جانب (چرچ سے لگ بھگ 300 میٹر شمال مشرق میں) Røverkollen کی جانب پتھریلی سڑک ہے۔ آپ اس سڑک اور پورے راستے کے ساتھ چل سکتے ہیں، یا آپ اس علاقہ میں جنگل کے راستے پر بھی جاسکتے ہیں۔ جب تک آپ چڑھائی کی طرف آگے بڑھیں گے آپ اوپر کی جانب درست راستے پر ہوں گے۔ کچھ دیر بعد آپ Romsås ٹاور پر پہنچ جائیں گے، جو کہ ٹیلی مواصلات کا سگنل ٹاور ہے، اور جس پر آپ بہترین منظر دیکھنے کے لیے چڑھ سکتے ہیں۔

 

ان لوگوں کے لیے جو زیادہ ایڈونچر چاہتے ہیں، وہ جنگل سے ہوتے ہوئے Steinbruvann کی جانب نیچے جاسکتے ہیں۔ یہاں بہت سے راستے ہیں، لیکن یہ کئی سمتوں میں ارضی منظر کو پار کرسکتے ہیں، اس لیے خطے میں آپ کو اپنا راستہ تلاش کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو بیہڑ میں آرچڈ دکھائی دے، جو کہ ایک پیارا، چھوٹا سفید پھول ہے جو یہاں نمو پاتا ہے؟ اگر آپ مغرب کی جانب رخ کریں گے تو آپ کو ممکنہ طور پر Steinbruvann حاصل ہوگا، جو کہ تیراکی کے لیے بالکل موزوں ہے۔ یہاں سے آپ Grorud میٹرو اسٹیشن تک پیدل چل سکتے ہیں (لگ بھگ 20 منٹ دور)۔

 

Røverkollen اور Steinbruvann سے جنگل (Lillomarka) کی جانب متعدد راستے اور سڑکیں جاتی ہیں۔ Lillomarka بھی ایک قدرتی محفوظہ ہے۔ مثال کے طور پر آپ Lilloseter تک جاسکتے ہیں، یا Maridalen یا Langsetløkka کی جانب جاسکتے ہیں۔

Steinbruvann

کیا آپ بچوں کے جنگل میں کھیلنے کے دوران تیراکی کرنے کے لئے جانا چاہتے ہیں، یا جھیل کے کنارے کے منظر کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں؟ اوسلو کے آس پاس کی جھیلوں میں سے کسی ایک میں جائيں! Grorud کے نزدیک Steinbruvann دھوپ میں دوپہر بعد آرام کرنے کی موزوں جگہ ہے۔ یہاں پر ایسے متعدد راستے اور سڑکیں بھی ہیں جو Lillomarka کے جنگل میں آگے کی طرف لے جاتی ہیں۔

 

Steinbruvann ایک خوبصورت جھیل ہے جہاں پورا خاندان پانی اور جنگل کا لطف اٹھا سکتا ہے۔ یہ تیراکی اور پکنک کے لیے بہترین جگہ ہے، اور جھیل کے کنارے جنگل بچوں کے لیے آنکھ مچولی کھیلنے یا قدرت کے نظارے کو دیکھنے کی بہترین جگہ ہے۔ جھیل اور پارکنگ لاٹ کے درمیان ایک چھوٹا تالاب ہے جو چھوٹے بچوں کے پانی میں کھیلنے کے لیے بہترین ہے۔

اس علاقہ میں چہل قدمی کے لیے بہت سے اختیارات موجود ہیں، مثال کے طور پر Lilloseter یا Røverkollen۔

Grorud میٹرو اسٹیشن سے یہاں تک پیدل چلنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔

 

Øyungen

اوسلو کے آس پاس جنگل میں گھومیں! Øyungen پورے خاندان کے لیے ایک دلکش مقام ہے۔ اس خوبصورت جھیل پر جانے کے لیے Maridalen سے بس لیں اور Skar ندی کے ساتھ وہاں تک چلیں، جہاں دو الاؤ کے مقامات ہیں۔ یا جنگل میں مزید چلنے، Bjørnsjøhelvete پر رسی کے پل تک جانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

Øyungen اپنے آپ میں ایک خوبصورت مقام ہے، یا یہ طویل ہائیک کے لیے شروعاتی پوائنٹ ہوسکتا ہے۔ Skar کے لیے بس 51 لیں، اور پارکنگ لاٹ کی بائیں جانب پتھریلی سڑک پر چلتے رہیں (اگر آپ کا رخ شہر کی مخالف سمت میں ہے)۔ سڑک Skar ندی کی طرف جاتی ہے، جہاں پر بھرپور پودے اور حیواناتی زندگی ہے۔ ہوسکتا ہے آپ ڈپر یعنی پن ڈبی، ناروے کی قومی چڑیا دیکھنا چاہتے ہیں؟ جھیل کی جانب جانے کے لیے پتھریلی سڑک ہے، اس لیے آپ پرام یا بائيک بھی لے سکتے ہیں۔

Øyungen آنے پر ڈیم کی بائيں جانب، اور ڈیم کے بائیں جانب کونے پر چھوٹے ابھرے ہوئے تصدیق شدہ الاؤ کے مقامات ہیں (یہاں پر تصدیق شدہ الاؤ کے مقامات دیکھیں: https://www.oslo.kommune.no/brannvern-ildsted-og-feiing/bal-og-grill/)۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ گرمی کے موسم میں بھی یہاں پر آگ جلا سکتے ہیں، جب قدرتی جگہ پر عام طور پر آگ جلانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ گھر واپس جانے کے لیے، آپ ندی کی دوسری طرف Skar سے پیچھے کی جانب والا راستہ لے سکتے ہیں۔

Øyungen سے جنگل کی جانب متعدد راستے ہیں۔ متعدد اختیارات کے ساتھ، اچھی طرح تختیاں لگی ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ Bjørnholt میں کیفے میں تک سیر کرسکتے ہیں، یا دلچسپ Bjørnsjøhelvete میں دلچسپ رسی والے پل پر جاسکتے ہیں (مطلب»بیئر لیک ہیل»!)۔ رسی کا پل Skar سے لگ بھگ 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ کچھ حد تک لمبی دوری ہے، لیکن یہاں تک Maridalen میں ‎Hammeren سے، بائیک کے ساتھ پہنچنا بھی ممکن ہے۔

 

Nøklevann

اس موسم گرما میں قدرتی منظر کے لیے باہر نکلنا چاہتے ہیں؟ تیراکی یا ڈونگی کی سواری کے لیے Nøklevann جائیں! یہ Bøler کے پاس خوبصورت جھیل ہے جو تیراکی کے لیے بہترین ہے، یہاں پر Rustadsaga نامی ایک کیفے ہے، اور آپ ڈونگیاں، بوٹس، یا SUP-بورڈز کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ یہ Østmarka کے جنگلوں میں پیدل مسافت شروع کرنے کی اچھی جگہ ہے۔

Nøklevann موسم گرما میں تیراکی کے لیے ایک انتہائی بہتر مقام ہے، اور جنگل میں پیدل مسافت شروع کرنے کا بہترین پوائنٹ ہے۔ Bogerud یا Bøler کے لیے میٹرو لیں، اور Nøklevann جانے کے لیے 20 منٹوں تک پیدل چلیں۔ Rustadsaga کیفے جھیل کے کنارے Bogerud کے قریب واقع ہے، اور چند سو میٹر کی دوری پر Bråten badeplass ہے، جو سب سے زیادہ قابل رسائی تیراکی والا مقام ہے۔

Rustadsaga کے پاس Nøklevann Ro- og Padleklubb (Nøklevann Rowing اور Canoeing کلب) ہے، جس کی ایسے کسی بھی افراد کے لیے پرزور سفارش کی جاتی ہے جنہیں باہر جانا پسند ہے۔ یہاں پر آپ ڈونگیاں، کایاکس، روونگ بوٹس یا SUP بورڈز مستعار لے سکتے ہیں۔ تعارف کورس لے کر (300 kr) اور ممبر بن کر (بچوں کے لیے 100 kr، بالغان کے لیے 275 ) آپ پورے موسم گرما میں جتنا چاہیں اتنا ساز وسامان مستعار لے سکتے ہیں۔

پوری رات سفر کے لیے ڈونگی کیوں نہ لیں؟ موزوں کیمپ سائٹ تلاش کرنے تک خیموں اور سونے والے بیگز، اور پیڈل سے لیس رہیں۔ مچھر دافع، اور تمام کوڑے کو اپنے ساتھ واپس گھر لے جانا یاد رکھیں!

 

اگر آپ پیدل مسافت کرنا چاہتے ہیں، آپ کے سامنے پورا Østmarka موجود ہے۔ مثال کے طور پر آپ Nøklevann سے شروع کرسکتے ہیں، جھیل سے جنوب کی جانب پیدل چلیں، اور جنوب کی جانب Trolldalen کے ساتھ چلتے رہیں (Østmarkskapellet کی جانب علامات کی پیروی کریں)، پھر Skullerudåsen کے آس پاس Skullerudstua کی طرف واپس جائیں، جہاں پر ایک بہترین کیفے موجود ہے۔ یہ سفر لگ بھگ 6 کلومیٹر طویل ہے۔

 

 

Mærradalen

اوسلو کے ہرے نگینوں کا لطف اٹھائيں! Mærradalen ایک چھوٹی الگ تھلگ وادی ہے جو Røa اور Ullern کے درمیان واقع ہے، جہاں پر جھرنے خوبصورت جنگل اور نایاب پودوں کے ساتھ بہتے ہیں۔ پورا خاندان جھرنے کے ساتھ چہل قدمی کا لطف اٹھا سکتا ہے، جو کہ میٹرو سے سٹی سینٹر سے 15 منٹوں کی دوری پر ہے۔ ممکن ہے آپ کو ایک چڑیا نظر آئے، جیسے کی ایک شاہین یا ہُد ہُدجیسی؟

Mærradalen اوسلو سے مغرب کی جانب ایک وادی ہے، جہاں پر خوبصورت پرانا جنگل اور اس سے بہتا ہوا ایک پیارا جھرنا ہے۔ یہ فطرت میں مختصر خاموش چہل قدمی کے لیے بہترین مقام ہے۔

Hovseter کے لیے میٹرو لیں اور Mærradalen سے مغرب کی جانب 300 میٹر تک Stasjonsveien پر چلتے رہیں۔ بائیں جانب پتھریلی سڑک پر چلتے رہیں۔ راستہ جھرنے کے ساتھ لگ بھگ 2.5 کلومیٹر (آدھے گھنٹے کی پیدل مسافت) تک چلتا ہے، جس میں نایاب پھول کی نسلیں اور پرندوں کو دیکھنے کے کئی امکانات ہیں۔ Radiumhospitalet/Ring 3 پہنچنے تک جھرنے کے ساتھ چلتے رہیں، جہاں سے واپس Smestad کے میٹرو اسٹیشن کے لیے 23 بس دستیاب ہے۔

نزدیک میں Lysakerelva (لیساکیر ندی) بھی ہے، جہاں پر پیدل چلنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔ Lysakerelva اورMærradalen کو طویل پیدل مسافت میں ملایا جاسکتا ہے، مثال کے طور پر، Lysakerelva ہوتے ہوئے Jar سے Røa اور پھر Mærradalen ہوتے ہوئے Røa سے Ullern/Radiumhospitalet۔

 

Svartdalen

کیا آپ کو اوسلو کے وسط میں رسی کے پلوں اور پری کی کہانی والے جنگلات کے بارے میں علم ہے؟ Brynseng تک میٹرو لیں اور Svartdalen کے ساتھ چلیں، جہاں پر راستہ Alna ندی پر بنے دلچسپ پلوں کو پار کرتا ہے اور پرانے جنگل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ تھوڑی دور تک پیدل چلنے کے بعد آپ Svartdalsparken پر پہنچتے ہیں، جو کہ ہرا بھرا اور پرسکون پارک ہے۔

Svartdalen اوسلو مشرقی جانب چھپی ہوئی وادی ہے، جو Alna ندی کے ساتھ مختصر سیر پر واقع ہے۔ راستہ خوبصورت پرانے جنگل سے ہوکر گزرتا ہے اور رسی کے پلوں کو پار کرتا ہے، اور لگ بھگ 15-20 منٹوں کے بعد آپ گلاس فیلڈ کےساتھ پارک- میں پہنچ جاتے ہیں۔

Brynseng کے لیے میٹرو لیں اور جنوب کی جانب (دائیں طرف اگر آپ کا رخ شہر سے الٹ ہو)، بڑی عمارت (اسٹیٹنز ویگویسین) کے ساتھ پیدل چلیں۔ یہاں پر آپ کو سٹی سینٹر کی الٹی طرف، Svartdalen کے ساتھ فٹ پاتھ ملے گا۔ Svartdalsparken تک پہنچنے تک ندی کے ساتھ راستے پر چلتے رہیں۔

گھر جانے کے لیے آپ Kværner/Kværnerbyen یا Vålerenga/Galgeberg سے بس لے سکتے ہیں، یا آپ Galgeberg/Grønland سے سٹی سینٹر کی جانب پیدل چل سکتے ہیں (لگ بھگ 30 منٹس)۔

آپ Alnabru (Haugerud میٹرو اسٹیشن) سے ندی کے منبع کی جانب سے بھی پیدل مسافت شروع کرسکتے ہیں، اور یہاں سے Alnaelva کی جانب فٹ پاتھ کی پیروی کر سکتے ہیں۔

 

Ljanselva

شہر کی خوبصورت ندیوں میں سے ایک کے ساتھ پیدل مسافت کریں! Ljanselva ہرے جنگلات کے ساتھ Lutvann سے Fiskevollbukta تک جاتی ہے جو کہ جنگلی حیوانات سے بھری ہے۔ پورا خاندان خوبصورت فٹ پاتھوں اور پتھریلی سڑکوں کے ساتھ، ندی کی پوری لمبائی یا اس کے کچھ حصے تک چل سکتا ہے۔ جب آپ fjord پر آتے ہیں تو یہ Hvervenbukta میں تیراکی کے لیے بالکل درست وقت ہے!

Ljanselva، Ljan ندی، جنوب مغرب میں Fiskevollbukta کی جانب Lutvann سے شمال مشرق کی جانب بہتی ہے، اور آپ خوبصورت جنگلات کے ساتھ راستوں اور پتھریلی سڑکوں پر ندری کے ساتھ اس پر چل سکتے ہیں۔

Lutvann سے Skullerud اور Fiskevollbukta/Hvervenbukta کی کل پیدل مسافت میں لگ بھگ چار گھنٹے لگتے ہیں، لیکن بس کچھ دور تک ہی چلنا آسان ہے۔ مثال کے طور پر، آپ Ingiers vei تک بس یا Hauketo تک ٹرین لے سکتے ہیں، اور یہاں سے fjord کی جانب پیدل چل سکتے ہیں، جس میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔ یہاں پر تختیاں موجود ہیں۔

جب آپ Fiskevollbukta اور Hvervenbukta پر آئیں تو تیراکی کرنا سب سے اچھی بات ہے۔ Lutvann اور Nøklevann میں بھی تیراکی کے لیے بہترین مقامات ہیں۔ Fiskevollbukta/Hvervenbukta سے اوسلو واپس جانے کے لیے بسیں موجود ہیں، مثال کے طور پر Hvervenbukta سے بس 89۔